Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu | Urdu Hindi Romantic Shayari


Ahmed Faraz Urdu Hindi Romantic Shayari; express your inclination with the adoration and miserable Shayari of Ahmed Faraz sahib. He was a popular Poet , for the most part individuals Ahmed Faraz Urdu Hindi Romantic Shayari contrast and Faiz Ahmed Faiz Poetry.


Ahmed Faraz, the ruler of Urdu writing, made a spot in the hearts of individuals with his best ghazals in Urdu and Shayari. Faraz Ahmed is known all around the world for his Poetry. In the event that u love Ahmed Faraz Best Urdu Shayari so you can impart it to a companion and online entertainment.


Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urduغزل قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے   دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے     ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے   خلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے     یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے   اب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے     اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے لٹ بھی چکے   اور محبت وہی انداز پرانے مانگے     زندگی ہم ترے داغوں سے رہے شرمندہ   اور تو ہے کہ سدا آئینہ خانے مانگے     دل کسی حال پہ قانع ہی نہیں جان فرازؔ   مل گئے تم بھی تو کیا اور نہ جانے مانگے
Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu

غزل

قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے 

دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے 


ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے 

خلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے 


یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے 

اب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے 


اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے لٹ بھی چکے 

اور محبت وہی انداز پرانے مانگے 


زندگی ہم ترے داغوں سے رہے شرمندہ 

اور تو ہے کہ سدا آئینہ خانے مانگے 


دل کسی حال پہ قانع ہی نہیں جان فرازؔ 

مل گئے تم بھی تو کیا اور نہ جانے مانگے  


غزل ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے   جو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے     اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیں   مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے     کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں   کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے     شائستگیٔ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا   نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے     کیسے ہی تلاطم ہوں مگر قلزم جاں میں   کچھ یاد جزیرے ہیں کہ اوجھل نہیں ہوتے     عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی   پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے     سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہے   جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Urdu Poetry Collection

غزل

ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے 

جو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے 


اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیں 

مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے 


کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں 

کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے 


شائستگیٔ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا 

نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے 


کیسے ہی تلاطم ہوں مگر قلزم جاں میں 

کچھ یاد جزیرے ہیں کہ اوجھل نہیں ہوتے 


عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی 

پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے 


سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہے 

جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے 


غزل تیری باتیں ہی سنانے آئے   دوست بھی دل ہی دکھانے آئے     پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں   تیرے آنے کے زمانے آئے     ایسی کچھ چپ سی لگی ہے جیسے   ہم تجھے حال سنانے آئے     عشق تنہا ہے سر منزل غم   کون یہ بوجھ اٹھانے آئے     اجنبی دوست ہمیں دیکھ کہ ہم   کچھ تجھے یاد دلانے آئے     دل دھڑکتا ہے سفر کے ہنگام   کاش پھر کوئی بلانے آئے     اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہے   شاید اب ہوش ٹھکانے آئے     کیا کہیں پھر کوئی بستی اجڑی   لوگ کیوں جشن منانے آئے     سو رہو موت کے پہلو میں فرازؔ   نیند کس وقت نہ جانے آئے Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Shayari In Urdu collection

غزل

تیری باتیں ہی سنانے آئے 

دوست بھی دل ہی دکھانے آئے 


پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں 

تیرے آنے کے زمانے آئے 


ایسی کچھ چپ سی لگی ہے جیسے 

ہم تجھے حال سنانے آئے 


عشق تنہا ہے سر منزل غم 

کون یہ بوجھ اٹھانے آئے 


اجنبی دوست ہمیں دیکھ کہ ہم 

کچھ تجھے یاد دلانے آئے 


دل دھڑکتا ہے سفر کے ہنگام 

کاش پھر کوئی بلانے آئے 


اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہے 

شاید اب ہوش ٹھکانے آئے 


کیا کہیں پھر کوئی بستی اجڑی 

لوگ کیوں جشن منانے آئے 


سو رہو موت کے پہلو میں فرازؔ 

نیند کس وقت نہ جانے آئے 


غزل روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیں   در سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں     عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہے   بعد میں سیکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں     پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے   پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں     بے بسی بھی کبھی قربت کا سبب بنتی ہے   رو نہ پائیں تو گلے یار سے لگ جاتے ہیں     کترنیں غم کی جو گلیوں میں اڑی پھرتی ہیں   گھر میں لے آؤ تو انبار سے لگ جاتے ہیں Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Ahmed Faraz Shayari

غزل

روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیں 

در سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں 


عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہے 

بعد میں سیکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں 


پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے 

پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں 


بے بسی بھی کبھی قربت کا سبب بنتی ہے 

رو نہ پائیں تو گلے یار سے لگ جاتے ہیں 


کترنیں غم کی جو گلیوں میں اڑی پھرتی ہیں 

گھر میں لے آؤ تو انبار سے لگ جاتے ہیں 


داغ دامن کے ہوں دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔ 

کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں 


غزل کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے   غزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے     وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانند   میں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے     یہ لوگ تذکرے کرتے ہیں اپنے لوگوں کے   میں کیسے بات کروں اب کہاں سے لاؤں اسے     مگر وہ زود فراموش زود رنج بھی ہے   کہ روٹھ جائے اگر یاد کچھ دلاؤں اسے     وہی جو دولت دل ہے وہی جو راحت جاں   تمہاری بات پہ اے ناصحو گنواؤں اسے     جو ہم سفر سر منزل بچھڑ رہا ہے فرازؔ   عجب نہیں ہے اگر یاد بھی نہ آؤں اسے Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Urdu Best Shayari Collection

غزل

کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے 

غزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے 


وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانند 

میں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے 


یہ لوگ تذکرے کرتے ہیں اپنے لوگوں کے 

میں کیسے بات کروں اب کہاں سے لاؤں اسے 


مگر وہ زود فراموش زود رنج بھی ہے 

کہ روٹھ جائے اگر یاد کچھ دلاؤں اسے 


وہی جو دولت دل ہے وہی جو راحت جاں 

تمہاری بات پہ اے ناصحو گنواؤں اسے 


جو ہم سفر سر منزل بچھڑ رہا ہے فرازؔ 

عجب نہیں ہے اگر یاد بھی نہ آؤں اسے 


غزل پھر اسی رہ گزار پر شاید   ہم کبھی مل سکیں مگر شاید     جن کے ہم منتظر رہے ان کو   مل گئے اور ہم سفر شاید     جان پہچان سے بھی کیا ہوگا   پھر بھی اے دوست غور کر شاید     اجنبیت کی دھند چھٹ جائے   چمک اٹھے تری نظر شاید     زندگی بھر لہو رلائے گی   یاد یاران بے خبر شاید     جو بھی بچھڑے وہ کب ملے ہیں فرازؔ   پھر بھی تو انتظار کر شاید Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Urdu Hindi Romantic Shayari

غزل

پھر اسی رہ گزار پر شاید 

ہم کبھی مل سکیں مگر شاید 


جن کے ہم منتظر رہے ان کو 

مل گئے اور ہم سفر شاید 


جان پہچان سے بھی کیا ہوگا 

پھر بھی اے دوست غور کر شاید 


اجنبیت کی دھند چھٹ جائے 

چمک اٹھے تری نظر شاید 


زندگی بھر لہو رلائے گی 

یاد یاران بے خبر شاید 


جو بھی بچھڑے وہ کب ملے ہیں فرازؔ 

پھر بھی تو انتظار کر شاید 


خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتے   بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے     وحشت کا سبب روزن زنداں تو نہیں ہے   مہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے     اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہے   اے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے     منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گے   مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے     رہزن ہو تو حاضر ہے متاع دل و جاں بھی   رہبر ہو تو منزل کا پتہ کیوں نہیں دیتے     کیا بیت گئی اب کے فرازؔ اہل چمن پر؟   یاران قفس مجھ کو صدا کیوں نہیں دیتے  Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Urdu Shayari By Ahmed Faraz

غزل

خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتے 

بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے 


وحشت کا سبب روزن زنداں تو نہیں ہے 

مہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے 


اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہے 

اے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے 


منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گے 

مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے 


رہزن ہو تو حاضر ہے متاع دل و جاں بھی 

رہبر ہو تو منزل کا پتہ کیوں نہیں دیتے 


کیا بیت گئی اب کے فرازؔ اہل چمن پر؟ 

یاران قفس مجھ کو صدا کیوں نہیں دیتے 


غزل کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلو   بہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو     تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے   یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو     نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں   بڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو     یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے   کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو     ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے   ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو     طواف منزل جاناں ہمیں بھی کرنا ہے   فرازؔ تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو  Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Best Urdu Poetry Collection

غزل

کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلو 

بہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو 


تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے 

یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو 


نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں 

بڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو 


یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے 

کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو 


ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے 

ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو 


طواف منزل جاناں ہمیں بھی کرنا ہے 

فرازؔ تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو 


شعلہ تھا جل بجھا ہوں ہوائیں مجھے نہ دو   میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو     جو زہر پی چکا ہوں تمہیں نے مجھے دیا   اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو     یہ بھی بڑا کرم ہے سلامت ہے جسم ابھی   اے خسروان شہر قبائیں مجھے نہ دو     ایسا نہ ہو کبھی کہ پلٹ کر نہ آ سکوں   ہر بار دور جا کے صدائیں مجھے نہ دو     کب مجھ کو اعتراف محبت نہ تھا فرازؔ   کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو  Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Sad Urdu Poetry Collection

غزل

شعلہ تھا جل بجھا ہوں ہوائیں مجھے نہ دو 

میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو 


جو زہر پی چکا ہوں تمہیں نے مجھے دیا 

اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو 


یہ بھی بڑا کرم ہے سلامت ہے جسم ابھی 

اے خسروان شہر قبائیں مجھے نہ دو 


ایسا نہ ہو کبھی کہ پلٹ کر نہ آ سکوں 

ہر بار دور جا کے صدائیں مجھے نہ دو 


کب مجھ کو اعتراف محبت نہ تھا فرازؔ 

کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو 


اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے   مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے     محبتوں میں تو ملنا ہے یا اجڑ جانا   مزاج عشق میں کب اعتدال رکھا ہے     ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ   یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے     بھلے دنوں کا بھروسا ہی کیا رہیں نہ رہیں   سو میں نے رشتۂ غم کو بحال رکھا ہے     ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا   سبھی نے وعدۂ فردا پہ ٹال رکھا ہے     حساب لطف حریفاں کیا ہے جب تو کھلا   کہ دوستوں نے زیادہ خیال رکھا ہے     بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب   کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے     فرازؔ عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی   یہ کس نے فتنۂ ہجر و وصال رکھا ہے Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu
Heart Touching Ghazal in Urdu

غزل

اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے 

مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے 


محبتوں میں تو ملنا ہے یا اجڑ جانا 

مزاج عشق میں کب اعتدال رکھا ہے 


ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ 

یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے 


بھلے دنوں کا بھروسا ہی کیا رہیں نہ رہیں 

سو میں نے رشتۂ غم کو بحال رکھا ہے 


ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا 

سبھی نے وعدۂ فردا پہ ٹال رکھا ہے 


حساب لطف حریفاں کیا ہے جب تو کھلا 

کہ دوستوں نے زیادہ خیال رکھا ہے 


بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب 

کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے 


فرازؔ عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی 

یہ کس نے فتنۂ ہجر و وصال رکھا ہے 


Pico Workers For You :: 4282403

Ahmed Faraz Best Ghazals in Urdu | Urdu Shayari By Ahmed Faraz | Poetry In Urdu | Shayari In Urdu

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.